اسلام آباد : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی فروخت کی گئی پراپرٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں، جن کی مجموعی مالیت اربوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو حتمی شکل دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور عارف حبیب گروپ کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس ٹرانزیکشن میں پی آئی اے کی کل 11 قیمتی پراپرٹیز شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت اربوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق عارف حبیب گروپ ان 11 پراپرٹیز کا 75 فیصد مالک ہوگا، حکومت اور عارف حبیب گروپ کے درمیان باقاعدہ معاہدہ 29 جنوری کو طے پایا، عارف حبیب کنسورشیم معاہدے کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر تمام معاملات مکمل کرنے کا پابند ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا 12 ارب روپے کی کل مالیت میں سے 7 پراپرٹیز بیرون ملک واقع ہیں، جن میں نئی دہلی اور ممبئی میں 2 پراپرٹیز ہیں جن کی مالیت بالترتیب 12 کروڑ 19 لاکھ اور 11 کروڑ 25 لاکھ روپے (مقامی کرنسی میں) ہے۔
نیویارک میں پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو19لاکھ 35 ہزار ڈالر اور ایمسٹرڈیم میں تین پراپرٹیز کی ویلیو34 لاکھ 35 ہزار یوروہے۔
پی آئی اے کی 11 میں سے 4 پراپرٹیز پاکستان میں بھی ہیں، ازبکستان میں پی آئی اے کی پراپرٹی کی ویلیو 4 ارب مقامی کرنسی کے مساوی قرار دی گئی۔
اس کے علاوہ چار مقامی پراپرٹیز کی ویلیو کا تخمینہ 11 ارب 40 کروڑ جبکہ پشاور سیلز آفس بلڈنگ کی ویلیو 5 ارب 56 کروڑ روپے ہے۔
قومی ایئر لائن کی راولپنڈی مال روڈ پر پراپرٹی کی ویلیو 2.54 ارب روپے، اسلام آباد بلیو ایریا سیلز آفس کی مالیت 2.67 ارب روپے جبکہ کوئٹہ میں جائیداد کی مالیت 91 کروڑ 57 لاکھ روپے ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


