بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے 453 کارکنوں کی نظر بندی عدالت میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرتشدد مظاہروں کے بعد پی ٹی آئی کے 453 کارکنوں کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نظر بند کیے گئے 453 کارکنوں کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ مذکورہ کارکنوں کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کے واقعے کی بنیاد پر نظر بند کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ منیر نے چوہدری زبیر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں