تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دی راک ریسلنگ اور اداکاری کے بعد نئے میدان میں قدم رکھنے کیلئے پرعزم

واشنگٹن: امریکا کے معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اسٹار ڈوین جانسن المعروف دی راک نے ریسلنگ اور اداکاری کے بعد نئے میدان میں قدم رکھنے کی دلچسپی ظاہر کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دی راک نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر بننے کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ چاہنے والوں اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کروں گا۔

ڈوین جانسن نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں، اگر لوگوں نے چاہا تو مستقبل میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اسٹار اداکار نے مزید کہا کہ حتمی فیصلہ عوامی دلچسپی اور رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کروں گا۔

خیال رہے کہ حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں دی راک نے جوبائیڈن اور ان کی پارٹی کو سپورٹ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -