تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آسٹریلیا کیخلاف فائنل سے قبل کیوی ٹیم کو دھچکا

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیون کونوے دائیں ہاتھ میں فریکچر کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل اور بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

کونوے کو انجری اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے ابوظبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے بعد اپنے بلے پر مکا مارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیون کونوے کے دائیں ہاتھ کی پانچویں میٹا کارپل میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ کونوے کے لیے یہ خبر بڑا دھچکا تھی اور وہ ایسے وقت میں اس طرح ٹیم سے باہر ہونے پر شدید مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کونوے بلیک کیپس کی نمائندگی پر بہت پرجوش تھے اور اس وقت ان سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔

کیوی کوچ کا مزید کہنا تھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقیناً انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے، اس انجری کی وجہ سے ڈیون کونوے ورلڈکپ کے بعد بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -