The news is by your side.

Advertisement

بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لیے اہم حکمت عملی تیار

پشاور: خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے کے لیے اہم حکمت عملی سامنے آگئی، قانون سازی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی قوانین سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر جمع کرائے گی۔ خصوصی کمیٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے تشکیل دی گئی۔ جس کا مقصد صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قابو پانا ہے۔

11رکنی خصوصی کمیٹی کی سربراہی اسپیکر مشتاق غنی خود کریں گے۔

صوبے میں توجہ دلاؤ نوٹس پر سخت قانون سازی کی درخواست کی گئی تھی، قائم کی گئی کمیٹی بچوں سے زیادتی سے متعلق موجودہ قوانین کا جائزہ لے گی۔ ضرورت پڑنے پر قانون سازی بھی کی جائے گی اور اس کا نفاذ بھی ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس27جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی عوض نور کے والد کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی سخت ترین اصلاحات لائے گی۔

یاد رہے دو روز قبل کاکاصاحب نوشہرہ میں عوض نور کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے ابدارسمیت دو ملزموں کو عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نوشہرہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی عوض نور کے گھر پہنچے اور بچی کے والد سے ملاقات کی، ملاقات میں والد نے مطالبہ کیا قاتلوں کو اس کے سامنے سزا دی جائے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں