تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

خلیجی ممالک کی ترقی، سعودی ولی عہد میدان میں آگئے

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک کی ترقی کے لئے نیا وژن پیش کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، ہم اپنے خطے کی ترقی کے لئے نیا وژن پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو دہرایا اور ایران پر زور دیا کہ وہ جوہری معاہدوں پر قائم رہے۔

ادھر خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مزید رہنماؤں کی ریاض میں آمد ہوئی، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے وفد کے ہمراہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا الیکٹرک کار کی تیاری کیلئے فیکٹری لگانے کا اعلان

بحرین کے حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی جمعے کی صبح ریاض پہنچے جبکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے نمائندے شیخ حمد بن محمد الشرقی کی بھی جمعے کو ریاض آمد ہوئی۔

کویت کے ولی عہد مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی اپنے دورے کے دوران منعقد ہونے والی عرب اور خلیجی، چینی سربراہی کانفرنسز میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔

اس سے قبلمصری صدر عبدل الفتح السیسی اور ان کا وفد سب سے پہلے سعودی عرب پہنچنے والوں میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ چینی صدر تاریخی دورے پر ریاض میں موجود ہیں جہاں سعودی عرب اور چین کے درمیان ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتیں ، معاہدے اور سمجھوتے طے پاگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -