ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی نوید سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل ٹی چوک فلائی اوور کا افتتاح کریں گے، اسلام آباد میں 130منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور کا کریڈیٹ سب کو دوں گا کیونکہ سب کی محنت سے منصوبہ مکمل ہوا۔

محسن نقوی نے کہا کہ 5دسمبرکو ٹی چوک فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوگئی تھی، فلائی اوور منصوبہ77روز کے اندر مکمل کیا گیا۔،

پچھلے20سال اسلام آباد میں ترقیاتی کام بہت کم ہوا جبکہ گزشتہ 20سال کے دوران اسلام آباد کی آبادی میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ 130منصوبوں پر کام جاری ہے، آنے والے ایک دو سال میں آپ دیکھیں گے اسلام آباد میں مزید بہتری آئے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہم وزارت داخلہ میں نیا منصوبہ لا رہے ہیں جس سے 2سال میں اسلام آباد تبدیل ہوجائے گا، ہم ترقیاتی کاموں میں معیار کے ساتھ تیزی پر زیادہ توجہ دےرہے ہیں، ہمارے منصوبوں میں بڑے اسپتال بھی شامل ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں