بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

منحرف اراکین کا کیس؛ الیکشن کمیشن کی اہم وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے کیس میں اہم وضاحت دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری کے ساتھ ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کمیشن ڈیکلریشن موصول ہونے کے بعد 30 روز میں کارروائی مکمل کرنے کا مجاز ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو 20 ارکان  کے ڈیکلریشن جمع کروائے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے 20 اپریل کو 26 ارکان  کے ڈیکلیریشن جمع کروائے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی اسمبلی منحرف ارکان کیس کی پہلی سماعت 28 اپریل کو  کی جا چکی ہے، صوبائی اسمبلی منحرف اراکین کیس کے لیے 6 مئی کی تاریخ مقرر ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کیس میں آرٹیکل 63 اے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے وقت مانگا تھا۔

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو جواب داخل کرایا جس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو منحرف ارکان کے معاملے کا جائزہ لینے اور فیصلے کے لیے 30 دن کی مہلت دی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب مانگا تھا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی نے اپنے منحرف ارکان کیخلاف کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا ہے لیکن اس پر کارروائی نہیں ہو رہی۔ عدالت الیکشن کمیشن کو منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی عدم دستیابی کی وجہ درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور اب درخواست پر 6 مئی کو کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں