بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مچھیرے کے جال میں ’’شیطانی مچھلی‘‘ پھنس گئی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

روسی مچھیرے کے جال میں ایک عجیب الخلقت مچھلی پھنس گئی جس کو دیکھ کر مچھیرا بھی حیران رہ گیا اور اس کا نام شیطانی مچھلی رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی مچھیرا نارویجن سمندر میں شکار میں مصروف تھا کہ اس کے جال میں مچھلی سے مشابہہ ایک انتہائی عجیب الخلقت سمندری مخلوق پھنس گئی جس کو دیکھ کر پہلے وہ خود حیران ہوا پھر دنیا کو حیران کرنے کے لیے اس کو ’’شیطانی مچھلی‘‘ کا نام دے ڈالا۔

روسی مچھیرے رومن فیڈرو سوف نے اپنے جال میں پھنسنے والی اس شیطانی مچھلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ رومن کی جانب سے شیئر کی گئی اس عجیب و غریب مچھلی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی کی آنکھیں اور منہ باہر کی جانب نکلے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

رومن نے ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ یہ کیپشن دیا ہے کہ اس نے حال ہی میں سمندر سے ایک ایسی مچھلی پکڑی ہے جسے بھیڑیا مچھلی یا شیطانی مچھلی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ نیلے اور بھورے رنگ کی مچھلی ہے جس کا منہ کسی خوفناک کتے کی طرح کھلتا ہے۔

 

ویڈیو کو اب تک ساڑھے 3 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 11 ہزار سے زائد لوگوں نے اس کو پسند کیا ہے اور اپنے اپنے انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں