جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’’اے ایس ایف 44 سال سے قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف 44 سال سے قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے 44ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس ایف وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس بین الاقوامی معیار کی اعلیٰ تربیت یافتہ افرادی قوت پر مشتمل فورس ہے، اے ایس ایف اہلکاروں نے گزشتہ دو دہائیوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے تحت انتہائی کامیابی کے ساتھ پاکستانی کے ہوائی اڈوں کے دفاع کا فریضہ انجام دیا۔

- Advertisement -

ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ 8 جون 2014 کو کراچی ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے میں تمام 10 دہشت گردوں پر انتہائی کم وقت میں قابو پانے کی کارروائی دہشت گردی کے خلاف اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ تربیت کی اعلٰی مثال ہے۔

میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی واپسی اور دیگر بین الاقوامی ایئرلائنز کی پاکستان آمد اے ایس ایف کے ایئرپورٹس پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈجی اے ایس ایف نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایئرپورٹس پر کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان بخش قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں