The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس

اسلام آباد : ڈی جی سول ایوی ایشن نے انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر کہا کہ حالیہ اور آئندہ ہونے والی بارشوں کو مدنظر رکھ کر جامع پلان مرتب کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی کوئی صورتحال پیش نہ آئے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت گرگئی تھی، جس کا جائزہ لی نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سول ایوی ایشن ڈویژن روزانہ کی بنیاد پر مطلقع افسران اور کنٹرکٹ سے واقع پر ہونے والے کام کی پیش رفت کا جائزہ لی گی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے متعلقہ شعبہ ہائے جات سے بارش سے ہونے والے واقعہ کے ہونے کی وجوہات اور اس غفلت برتنے والوں کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ہدایت جاری کی کہ جلد از جلد معاملے کی طے تک پہنچ کر رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹائم لائن طے کر کے جلد از جلد واقعہ کی وجوہات بتائی جائیں، مجھے کلیئر کٹ لائن آف ایکشن چاہیے۔

نمائندے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن کے ہمراہ اسلام ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل کلسٹنٹ اور مطلقہ کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ 14 اگست کے دن اسلام آباد انٹرنیشنل کی چھت بارشوں کے باعث گرگئی تھی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا تھا، واقعے کے بعد ایئر پورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کا ڈھیر لگ گیا تھا۔

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر

واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سالوں سے جاری ہے، لیکن تاحال کوئی نتیجہ خیز کارروائی سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ یہ ایئر پورٹ سو ارب روپے سے زائد کی لاگت میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد عجلت میں مکمل کیا گیا تھا، ن لیگ کی حکومت میں یکم مئی 2018 کو اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کا افتتاح کیا تھا، یہ پاکستان میں سب سے بڑا اور جدید ترین ایئرپورٹ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں