تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ

کراچی :  ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی وزیر اعلی سندھ کے احکامات پرلگائی گئی ، جناح اسپتال کی انتظامیہ نے آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب پلاسٹک کی تھیلیوں کیخلاف مہم سے متعلق ڈی جی ہیلتھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کےایم ایس کومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں ڈاکٹرمسعودسولنگی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں پلاسٹک کی تھیلیوں کااستعمال نہ کیاجائے، متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کیے جائیں

ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسختی سےعمل کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

محکمہ ماحولیات سندھ نے پلاسٹک تھیلیوں کی پابندی پر عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔

پیپلزپارٹی رہنما مرتضیٰ وہاب نے پلاسٹک تھیلیوں کے کارخانوں، دکانداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہتر مستقبل کے لیے سندھ حکومت کا ساتھ دیں، پلاسٹک تھیلیوں کا استعمال ممنوع ہے اس پر عملدرآمد کرانا چاہتے ہیں، کراچی کے 50 فیصد برساتی نالے پلاسٹک کی تھیلیوں کی وجہ سے چوک ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کے بعد اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے، پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -