پاکستان کے نیوکلئیراثاثوں کےحفاظتی اقدامات قابل ستائش ہیں: ڈی جی آئی اے ای اے -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کے نیوکلئیراثاثوں کےحفاظتی اقدامات قابل ستائش ہیں: ڈی جی آئی اے ای اے

نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے اقوامی متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس کے موقع پرعالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹت جنرل یوکیا امینو سے غیر رسمی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عالمی اٹامک انرجی ایجنسی اورپاکستان کے درمیان تعاون اور نیوکلئیر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال پرگفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آئی اے ای اے کے ڈی جی نے گزشتہ سال اپنے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس سال سے ایٹمی اثاثوں کی انتہائی مستعدی سے حفاظت کررہاہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھرپورتعاون کوسراہتے ہوئے کہاکہ آئی اے ای اے کا تکینیکی تعاون پروگرام دنیا کے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سےایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کے لئے آئی اے ای اے کے معیارات کے نفاذ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ نیو کلئیر ٹیکنالوجی کے پر امن مقاصد میں استعمال کے معاملے میں آئی اے ای اے کا کردارانتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلئیر پروگرام کی حفاظت کو پاکستان قومی ذمہ داری تصور کرتا ہے اوراسے ترجیح دیتا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تمام نیوکلئیرپاورپلانٹ اور ریسرچ ری ایکٹرز کاتحفظ عالمی معیارات کے عین مطابق ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں