تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا، ڈی جی آئی ایس

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ارشد شریف کو کوئی خطرہ نہیں تھا، ان کااسٹیبلشمنٹ سمیت مجھ سے بھی رابطہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا، ارشد شریف کے خاندان میں غازی اورشہید بھی ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان میں تھے تو ان کا مجھ سے اور ادارے سےرابطہ تھا، ارشد شریف وطن واپس آنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے تھے، واقعے کے حوالے سے کینیا میں انکوائری ہو رہی ہے اور میں کینیا میں اپنے ہم منصب سےرابطے میں ہوں۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ جو تحقیقات ہو رہی ہیں اس سے حکومت اور ہم مطمئن نہیں ہیں اور اسی لئے حکومت نے تحقیقاتی ٹیم کینیا بھیجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے میرے ماتحت آفیسرز سے اچھے تعلقات تھے، ہماری ارشد شریف سےکوئی ذاتی آرا نہیں تھی، اسٹیبشلمنٹ چاہتی کہ ارشد شریف ملک نہ چھوڑیں تو کیا وہ ملک چھوڑ سکتے تھے؟

لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے مزید کہا کہ باقی صحافی حضرات کہتے ہیں کہ ہمیں نامعلوم نمبروں سے کالز آتی ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے آج کل مختلف ایپس ہیں کچھ ہمارے لوگ بھی فنکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -