ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سہ پہر 3 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے
The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سہ پہر 3 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سہ پہر 3 بجے پریس بریفنگ دیں گے، جس میں ملک میں جاری آپریشز ، مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج پریس بریفنگ دینگے، پریس بریفنگ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔

میجر جنرل آصف غفور ملک میں جاری آپریشز ، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ہونے والی پیشرفت اور مستقل اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی جانب سے جو کارروائیاں کی گئی ہے ان کے حوالے سے بریف کریں گے۔

اس کے علاوہ مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں  : توقع ہے غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن کو مثبت انداز میں اجاگر کریں گے: آصف غفور

یاد رہے دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے غیر ملکی صحافیوں نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ توقع ہے غیر ملکی صحافی پاکستان کے امن کو مثبت انداز میں اجاگر کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہتر تشخص سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اقتصادی مواقع بڑھیں گے، پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، کلیئرنس آپریشنز کے بعد صورتِ حال کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں