تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت کا بیان جھوٹا ہے، سرجیکل اسٹرائیکس ہوئیں تو بھرپور جواب دیں گے، عاصم باجوہ

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اگر ایسا کوئی حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کے دو بجے فائرنگ شروع کیا ، اور صبح 6 بجے تک جاری رہا ، پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کراس بارڈر فائرنگ ہوئی، ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے، یہ جھوٹا دعویٰ اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے نہ کسی قسم کی سرجیکل اسڑائیکس ہوئی اور اگر ایسا حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے بھارتی ڈی جی ایم او جھوٹ بول رہے ہیں، بھارت کو ایسی حرکتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایسا کوئی حملہ ہوا تو ہم تیار ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہمیشہ ایل او سی پر فائرنگ کی جاتی ہے، یہ ایک اشتعال انگیزی ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی کے معاملے کو کچھ اور بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک روس مشقوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو یہ بھارت کی نا سمجھی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ بھارت یہ سب مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کررہا ہوں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کر رہاہے، پوری دنیا اس پر بول رہی ہیں اور اقوام متحدہ میں ہمارا مؤقف بھی واضح رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ضرب عضب کامیاب آپریشن ہے، ہوسکتا ہے بھارت کو ہضم نہ ہورہا ہوں، پاکستان نے ضربِ عضب آپریشن میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہے اور دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبھر، تتہ پانی، کیل، لیپہ سیکٹروں پر فائرنگ کی ، فائرنگ کا سلسلہ رات ڈھائی بجے شروع ہوا، جو صبح آٹھ بجے تک جاری رہی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دوجوان شہید ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -