تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری نے سپورٹ نہیں کیا، عاصم سلیم باجوہ

برلن : ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے بہت کچھ کیا لیکن اس جنگ میں پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے، ڈومور کا مطالبہ امتیازی سلوک ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں واضح کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ اقدامات کئے، شمالی وزیرستان میں بلاتفریق آپریشن کیا گیا ہے تاہم دوسرے ممالک کے الزامات پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے شکوہ کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری نے سپورٹ نہیں کیا۔

انھوں نے بتایا کہ پہلے فوج نے شمالی وزیرستان اور پھر خیبر ایجنسی میں آپریشن کیا اور اس کے بعد پاکستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 18 ہزار آپریشن کیے گئے، جن کے دوران 240 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں پر ہر سطح پر بات ہوئی ہے، پاکستان احتجاج کرتارہا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہونے کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کو اگر این ایس جی کی رکنیت دی گئی تو یہ امتیاز ہوگا ۔

طورخم بارڈر پر کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔تاہم افغان حکام سے بات چیت جاری ہے، بارڈر میکنزم کے بغیر سرحد کے دونوں جانب قیام امن ممکن نہیں۔

Comments

- Advertisement -