اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر میں احتجاج کا حق ہے مگر انتشار سے نقصان ہوتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کا حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلباء سے خطاب کیا اس دوران سوال و جواب کے سیشن کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے، تمام اشاریے بشمول تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری ملازم ہیں، اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والوں کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، مسلح افواج میں متعدد آفیسر اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں