اسلام آباد : آپریشن ضرب عضب میں ڈرون براق کا پہلا کامیاب حملہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں ڈرون براق کا کامیاب تجربہ کیا گیا ، ڈرون براق سے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی ڈرون براق نے شمالی وزیرستان میں اپنی پہلی کارروائی میں تین اہم دہشت گردوں کوٹھکانےلگادیا۔
پاک فوج نے ملی سطح پر تیار کردہ مسلح ڈرون "براق "کا آپریشن ضرب عضب کے دوران پہلی بار کامیابی سے استعمال کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں تین اہم دہشت گرد انجام کو پہنچے، بُراق نے پہلی مرتبہ آپریشن ضرب عضب میں ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
1st ever use of Pak made Burraq Drone today. Hit a terrorist compound in Shawal Valley killing 3 high profile terrorists.Details follow
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 7, 2015