راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں داخلی سلامتی ،دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور دیگرامورپربریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج دن 2 بجکر 15 منٹ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی جانب سے داخلی سلامتی، دہشت گردی کیخلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ 5 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کے افسر،جوان ملک کے اشرافیہ نہیں ، فوج کے افسر ،جوان وہ گلدستہ ہیں جن کاتعلق غریب طبقےسے ہے، مسلح افواج کے جوان اور افسران کیلئے سب سے قیمتی پاکستان کےعوام ہیں۔.
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ فوج کسی سیاسی سوچ ،ایک گروپ ،ایک پارٹی کو لیکر نہیں چل رہی ، فوج ہمیشہ پاکستان کی ترقی کو لیکر چلی ہے کبھی نہیں ہچکچائی، عوامی کی فلاح و بہبود کا کام ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی سےمتعلق فوج کامؤقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔