تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

لندن: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جاسکتی تھی۔ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے واروک شائر یونیورسٹی لندن میں خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں قیام امن کی خاطر سب سے بڑی قربانی پاک فوج نے دی، امن مشن میں فرائض کی انجام دہی میں 250 جوان شہید ہوئے۔

امہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود تنازعات میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑا تنازعہ ہے، 2007 کے بعد مختلف آپریشن سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں کہیں بھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔

ڈی جی آئی سی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانی دی، افغان سرحد پر دہشت گردوں سے نمٹنے کی صلاحیت پاک فوج رکھتی ہے۔ ’افغانستان میں 1.3 ٹریلین ڈالر کے مقابلے میں ہم نے ایک فیصد خرچ کیا۔ مغربی ممالک نے افغانستان پر 1.3 ٹریلین ڈالر خرچ کیے، اس کے باوجود 70 فیصد افغانستان دہشت گردوں کے زیر قبضہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث مغربی سرحد پر فوج الرٹ رہتی ہے، افغان مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان میں مقیم ہے۔ ان کی پاکستان میں نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی واقعات کا ذمہ دارپاکستان نہیں ہوسکتا، پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے جو بھی مناسب ہوگا وہ قدم اٹھائیں گے۔ اعتماد کی بحالی سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے جمہوریت واحد راستہ ہے، غلطیوں کا جواب دینا چاہیئے۔

انہوں نےمزید کہا کہ القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جاسکتی تھی۔ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردی کی کارروائیاں ختم ہوگئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے، پاکستان کی خواہش ہے امریکا مکمل افغان امن تک وہاں رہے۔

Comments

- Advertisement -