تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارتی آرمی چیف اپنے بیانات سے خطے کا امن متاثر کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف غیرذمہ دارانہ بیانات دے کرخطے کے امن کو متاثر کررہے ہیں، انہوں نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنالیا ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کیلئے ہیں، جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے، انہوں نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنالیا ہے، بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا بیان پاکستان کےہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فوج کو نکما کردیا ہے، ہر روز ان کے فوجی مر رہے ہیں، آج تک ان کے کیریئر میں کوئی کامیابی نہیں ہے، نام نہاد تکنیکی خرابیوں کے ذریعے ان کے ہیلی کاپٹرز خود ہی تباہ ہورہے ہیں جس کے باعث بپن راوت چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی فوجی اخلاقیات کو داﺅپر لگا دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بیان جاری کرنے کے بعد اپنے ہی ملک میں خود تضحیک کا نشانہ گئے ہیں، پبن راوت کی جانب سے دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مذاق بن گیا۔

بپن راوت چیف آف ڈیفنس فورسز بننے کےبعد مودی کی سپورٹ میں سب سے آگے ہیں، بھارتی صحافیوں کی جانب سے عسکری ادارے کے سربراہ کے بیان پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے بیان کی کیا ضرور ت تھی؟

بھارتی صحافی پوچھتے ہیں کہ ہلاکتوں کے بےبنیاد اعداد وشمار کیوں دیئے گئے، اس کے علاوہ بھارت کے سیاسی رہنما اور عوام اپنے ہی آرمی چیف کا مذاق اڑانے لگے۔

سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں پر بھارتی سیاستدانوں اور بھارتی حاضرسروس افسران نے بھی بےبنیاد دعوؤں پر سوالات اٹھا دیئے، بڑھا چڑھا کر بیان بازی پر بھارتی میڈیا بھی ششدر رہ گیا۔

پاکستان کے مؤقف نے بھارتی غبارے سےہوا نکال دی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے کو غلط قرار دے کردنیا کو بھی دکھادیا۔

اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور غیر ملکی میڈیا کو علاقے کا دورہ بھی کرایا، بھارتی آرمی چیف کے بیان کی سچائی سے سفارت کاروں کے دورے سے قلعی کھل گئی۔

دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کو دورے کی دعوت دینا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن گیا، سفارت کاروں کے دورے سے بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے بیان کا پول کھل گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے15 اگست کو دہلی کے لال قلعہ میں تقریر کے دوران جنرل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -