پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا افغانستان میں ڈرون حملے کیلیے پاکستانی زمین استعمال ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے لیے پاکستان کی زمین استعمال کیے جانے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بابر افتخار نے کہا کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری معاملے پر وزارت خارجہ پاکستان واضح بیان جاری کر چکا ہے، واضح بیان کے بعد اس قسم کی گفتگو کا تُک نہیں بنتا تھا۔

بابر افتخار نے کہا: ’بے جا قسم کا بیان دیا جاتا ہے جس کے کوئی ثبوت نہیں ہوتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ افغانستان میں ڈرون حملے کے لیے پاکستان کی زمین استعمال ہو‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: لسبیلہ حادثے کیخلاف منفی پروپیگنڈا مہم پر پاک فوج کا ردعمل

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا: ’منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی، شہدا فیملیز اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں غم و غصہ اور اضطراب ہے‘۔

ترجمان پاک فوج نے کہا: ’مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے، کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلائی گئی، بے حس رویے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں‘۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

یکم اگست کو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جانے والا فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران و اہلکار سوار تھے۔

اگلے روز ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ وندر لسبیلہ سے ملا تھا۔ آئی ایس پی آر نے تمام افسران و اہلکاروں کی افسوس ناک حادثے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں