تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہاجتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑے گا، امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا اسامہ بن لادن سے متعلق پہلی کڑی پاکستان نے تلاش کی تھی، دو افراد کے درمیان پہلی کال پاکستان نے ٹریس کی تھی ، پاکستان نے ہر موقع پر امریکا کیساتھ معلومات کا تبادلہ کیا ، ایک وقت پر امریکا نے پاکستان کیساتھ اسامہ سے متعلق تعاون روک دیا، امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا۔

امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑے گا ، بعض جنگیں اپنی خواہش پر لڑی جاتی ہیں، بعض جنگیں ناگزیرہوتی ہیں۔

ملک کی معاشی صورتحال پر میجرجنرل آصف غفور نے کہا معیشت ایک سال میں خراب نہیں ہوئی ، معیشت خراب ہونے میں ماضی کے غلط فیصلے شامل ہیں۔

جب لڑنے کا وقت آیا تو عزت کیلئے لڑیں گے

ان کا کہنا تھا کہ جب لڑنے کا وقت آیا تو عزت کیلئے لڑیں گے، پیسے نہیں عزت اور وقار کیلئے لڑنا ہے ، خالی ہاتھوں سے بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے، جنگ توگزشتہ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔

معیشت کی کیموتھراپی کرنا پڑےگی، جس کے اثرات بھی ہوں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ملکی معاشی ضروریات کیلئےقرضےلینے پڑ رہےہیں، 52 ارب ڈالرمیں سے29ارب ڈالرصوبوں کو چلے جاتے ہیں، 23 ارب میں  سے 19 ارب سود اور قرضوں کی مدمیں جاتےہیں، دفاع،پی ایس ڈی پی اوردیگرضروریات کیلئےقرضےلینےپڑتےہیں۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ معیشت کی کیموتھراپی کرنا پڑےگی، جس کے اثرات بھی ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -