سیز فائر کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناکامی پر بوکھلاہٹ کے سبب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکی خلاف ورزیاں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں کانتیجہ ہے ، ہر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کے حوالے سے کہا خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے، ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیاجارہاہے اور دیاجائے گا اور ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا، بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے۔
Increased Indian Cease Fire Violations (CFVs) indicate their frustration due to failure in IOJ&K. CFVs are being & shall always be effectively responded. Pak Army shall take all measures to protect innocent civilians along LOC from Indian firing deliberately targeting them.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 31, 2019
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہے، سن 2000سےجنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے، بھارت 2سالوں میں 1970مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے،شہری آبادی کونشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق کےقوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا تھا کہ پاکستان نےبھارت پر زور دیا 2003کی جنگ بندی مفاہمت کااحترام کرے ، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت امن برقرار رکھے اور اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے۔
مزید پڑھیں : ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک
یاد رہے گذشتہ رو بھارتی فوج نے ایل او سی سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید اور خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔
بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کی شناخت 26 سالہ نعمان احمد کے نام سے ہوئی ،بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور آرٹلری کا بھرپور استعمال کیا۔
پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جوابی کارروائی سے 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی فوجی زخمی ہوئے تھے۔
خیال رہے رواں سال بھارت نے1824مرتبہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں کیں اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں17پاکستانی شہید،105زخمی ہوئے۔