تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت انتظار کرے، جواب ضرور دیا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

 اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور   نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ  وہ جمہوری ملک نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی اہم پریس کانفرنس میں  ثبوتوں کے ذریعے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی، انھوں نے کہا کہ بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت 21 منٹ ہماری سرحدوں میں گزارنے کا دعویٰ کررہا ہے، اتنا وقت وہ گزارکر دکھائے، افسوس ہمارا مقابلہ ایک بے وقوف دشمن سے ہے۔

[bs-quote quote=”بھارتی طیاروں نے پہلی کوشش سیالکوٹ ،لاہور کی سرحد پر کی، پاک فضائیہ کی پہلی ٹیم نے بھارتی طیاروں کو سرحد پارنہیں کرنے دیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈی جی آئی ایس پی آر”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کا آغاز  پلوامہ واقعے کے بعد ہوا، پولیٹیکل ملٹری لیڈرشپ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم پاکستان نے بھی عوام کو اعتماد میں لیا، بدقسمتی سے ہمسایہ بھارت دشمنی میں جھوٹ کا سہارا لیتا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ آپ نے پاکستان پر حملہ کیا تو سوچیں گے، نہیں جواب دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 14 فروری کے بعد کشیدگی بڑھتی گئی، تو دونوں طرف کی فضائیہ پٹرولنگ کرتی ہیں، کمبیٹ ایئرپٹرلنگ روٹیشن کے مطابق چلتی رہتی ہے، دشمن کے سرحد پار کرنے کی اطلاع ریڈار  سے ملتی رہتی ہے، دونوں اطراف کی فضائیہ سرحد کے نزدیک بھی ایئرپٹرولنگ کرتی رہیں، بھارتی طیاروں نے  پہلی کوشش سیالکوٹ ،لاہور کی سرحد پر کی، پاک فضائیہ کی پہلی ٹیم نے بھارتی طیاروں کو سرحد پارنہیں کرنے دیا، بھارتی طیارے ہماری کسی بھی ملٹری پوزیشن پر اسٹرئیک کرتے تو جواب ملتا۔ فوج تیار تھی ، ایئر فورس بھی تیار تھی، مگر بھارتی طیاروں نے حملہ نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج تیار تھی ، ایئر فورس بھی تیار تھی مگر بھارتی طیاروں نے حملہ نہیں کیا، سب سے پہلےسیالکوٹ لاہور سیکٹر پر ایئرفورس نے بھارتی طیاروں کو چیلنج کیا، بھارتی طیاروں کا مقصد تھا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنائیں، ہم نے بھارتی طیاروں کو اپنا مقصد پورا نہیں کرنے دیا، بھارتی طیارے فوجی کیمپ پر حملہ کرتے ،تو وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ دہشت گردوں کو مارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جبہ کے مقام پر بھارتی طیاروں کے 4 پے لوڈ گرے اور واپس چلے گئے، بھارت نے 350دہشت گردوں کی ہلاکت کا بے بنیاد دعویٰ کیا، 10 دہشت گرد بھی ہوتے تو کوئی ڈیڈ باڈی یا کوئی نشان ہوتے، بھارت نے پہلی سرجیکل اسٹرائیک کی وہ بھی آپ سب نے دیکھی، ایئر فورس کا پہلا کام ہے کہ دشمن کو مقصد میں کامیاب ہونے سے روکے، پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے اور ہم نے دشمن کا مقصد ناکام بنایا۔

[bs-quote quote=”بھارت نے 350دہشت گردوں کی ہلاکت کا بے بنیاد دعویٰ کیا، 10 دہشت گرد بھی ہوتے تو کوئی ڈیڈ باڈی یا کوئی نشان ہوتے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈی جی آئی ایس پی آر”][/bs-quote]

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا، وہ جمہوری ملک نہیں، کل پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہوگا، وزیراعظم مشترکہ اجلاس کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی صدارت کریں گے، جواب ملے گا اب بھارت کے انتظار کی باری ہے، بھارت پاکستان کےردعمل کے لئےتیار رہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے جھوٹ کا جواب سچ سے دیں گے ، بھارت کو مختلف انداز سے جواب دے کر سرپرائز دیں گے، بھارت کو سفارتی ، ملٹری سمیت ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ کے بعد غیر  رسمی گفتگو 


میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی وجہ سےبھارتی طیارے اپنا ہدف حاصل نہ کر سکے، بھارت کو اس حرکت پر پہلے گندہ کریں گے، پھر ذمہ دارانہ رسپانس دیں گے، قوموں پرمشکل وقت آتے ہیں، مگر ہمیں فوکس تبدیل نہیں کرنا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے خون چاہتا ہے، بھارت ہمیں اپنی حرکتوں سےمتحد کر دیتا ہے، جہاں 4 بم گرائے گئے وہاں جیش محمد کا کوئی مدرسہ نہیں، بھارتی سیاست دانوں، میڈیا سے کہتا ہوں کہ بالاکوٹ آئیں خود حقیقت دیکھ لیں، اس علاقےمیں کسی کے جانے پرپابندی نہیں، کل میڈیا کو لے جائیں گے۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنگ کے لیے جذبات سےزیادہ جذبہ ضروری ہے، ہم نے بھارتی در اندازی کا خود بتایا، کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بہت اہم ہے، بھارتی دراندازی کےوقت وزیراعظم، آرمی چیف، سروسز چیفس جاگ رہے تھے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کےغیرمعمولی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، مودی چاہتا ہے کہ پاکستان جنگ میں کو دے، بھارتی عزائم ناکام بنائیں گے، بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہوا، ہواس باختہ ہو کر بھاگا، پاکستان کاجواب مرضی کی جگہ، وقت کے مطابق ہو گا، پاکستان کاجواب مختلف، منفرد اور حیران کن ہو گا، پاکستان کا جواب ایسا ہو گا کہ آئندہ بھی اختیار ہمارے پاس رہے گا۔

یاد رہے کہ آج دوپہر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بھارتی طیاروں کی دراندازی پر قومی سلامتی سےمتعلق اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں عسکری حکام ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں بھارتی موقف کو ردر کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا کہ بھارتی طیاروں کی دراندازی کے جواب میں کارروائی کے لئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

اجلاس میں پوری قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی ،تینوں افواج کےسربراہان کی شرکت کریں گے جبکہ وزرائےخارجہ، دفاع، خزانہ اور دیگر سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -