بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ،انشااللہ ، میجر جنرل آصف غفور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے قابض بھارتی فوج جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکام ہے، پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ،انشااللہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل کا منتظر ہے، دہائیوں سے قابض بھارتی فوج جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکام ہے، پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ،انشااللہ۔

یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے معصوم کشمیریوں پر مظالم بھی زیر بحث آئے تھے اور شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے برسر پیکار کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے یوم یکجہتی کشمیرپردنیابھرمیں بھارت کی کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کیخلاف احتجاج اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہار کیا جارہا ہے ۔

اسلام آبادمیں مرکزی تقریب میں شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی جبکہ کوہالہ پل اورمظفرآبادمیں ہاتھوں کی زنجیربناکرکشمیریوں سے یکجہتی کااظہار کیا گیا۔

کشمیری عوام سے یکجہتی کے دن قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں اضافی دستے تعینات کرکے جیل میں تبدیل کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند  ہے جبکہ  نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے متعدد نوجوانوں کوحراست میں لےلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں