راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی کا فیصلہ ’’ریاست کی پالیسی‘‘ کے تحت اور ملکی مفاد میں کیا گیا بیرونی دباؤ پر یا مطالبے پر فیصلے نہیں ہوتے۔
یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج میڈ یا بریفنگ کے دوران حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاستیں اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہوتی ہیں۔
DG ISPR Press Briefing https://t.co/9QiV981hXS
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 31, 2017
*حافظ سعید نظر بند، گھر سب جیل قرار، جماعت الدعوۃ و ایف آئی ایف واچ لسٹ میں شامل
انہوں نے حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے کو کسی بیرونی دباؤ یا مطالبے سے جوڑنے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کا فیصلہ ’’ریاست کا پالیسی‘‘ فیصلہ ہے اور خود مختار ریاستیں اپنے مفاد میں فیصلے خود کرتی ہیں۔
*ہم جنگ نہیں چاہتے مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے مزید تفصیلات کے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جا سکتا ہیے جو مکمل کوائف اور تفصیلات مہیا کر سکتے ہیں۔