بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

دہشت گردی کے خلاف جنگ: قوم کا ایک اور فرزند کیپٹن زرغام شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کے لیے شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں کہا کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے ملک کے لیے جام شہادت نوش کیا، کیپٹن زرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے مہمند میں شہید ہوئے جبکہ سپاہی ریحان بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 25 سال کے شہید کیپٹن زرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے 27 ستمبر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسزکا قلات میں آپریشن‘ 4 دہشت گرد ہلاک‘ 2 جوان شہید

آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وارث کا تعلق جھنگ جبکہ سپاہی میرعالم کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید جبکہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبد الرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں