(24 جولائی 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) ڈی جی خان نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
میٹرک امتحانات کے نتائج ہزاروں طلبہ کیلیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ کالج میں داخلے کیلیے اہلیت کا تعین کرتے ہیں۔ بہت سے طلبہ کیلیے یہ ایک خاص لمحہ ہوتا ہے جو ان کی محنت اور تعلیمی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔
بی آئی ایس ای ڈی جی خان اپنے منصفانہ اور شفاف امتحان کے نظام کیلیے جانا جاتا ہے جو طلبہ اور والدین میں ساکھ اور اعتماد کو یقینی بناتا ہے۔
آن لائن نتائج چیک کرنے کا طریقہ
نتائج چیک کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ ڈی جی خان بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ https://www.bisedgkhan.edu.pk پر جائیں اور وہاں رول نمبر درج کر کے رزلٹ دیکھ لیں۔
اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، طلبہ اپنا رول نمبر 800295 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج کر رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


