ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ڈی جی خان میں روڈ ایکسڈنٹ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان: جام پور روڈ پرمسافر بس نے رکشے کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے رکشے پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں چنگ چی رکشے میں سوار تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کے فوراً بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی، افسوسناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں عبد العزیز اور اسکی بیوی فرزانہ اور ان کے تین کم سن بچے فروہ، مہتاب اورسنی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں