منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ڈی جی نیب سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم نے کہا ہے کہ منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد حاصل کئے ہیں جلد ریفرنس دائر کریں گے۔

خصوصی بچوں کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے تاکہ پیسہ ضرورتمند لوگوں اور طبقوں پر لگا سکیں، نیب نے غیر جانبدارانہ طور سے کرپشن کے کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران کسی مخصوص شخصیت کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں، ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی وہ منظور کریں گے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑی گڑبڑ ہے، شواہد حاصل کئے ہیں۔

- Advertisement -

سراج النعیم کا کہنا تھا کہ منظور قادر کی گرفتاری کیلئے انٹر پول کو خط لکھیں گے، کرپشن میں ملوث چاہئے سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں