بلڈنگ خریداری کیس ، ڈی جی نادرا طاہر اکرم گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

بلڈنگ خریداری کیس ، ڈی جی نادرا طاہر اکرم گرفتار

اسلام آباد: نادرا بلڈنگ خریداری کیس میں ایف آئی اے نے ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے نادرا بلڈنگ خریداری کیس میں طاہر اکرم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔طاہر اکرم کو کل ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی نادرا کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا ہے جبکہ ‏ملزم نے قومی خزانے کو3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ ڈی جی نادرا پر غیرقانونی طریقے سے بلڈنگ خریدنے اور 31ملین سے زائد کی خوردبرد کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ نادر ا نے اسلام آباد کے علاقے میلوڈی مارکیٹ میں ایک بلڈنگ کرائے پر لی تھی جو کہ ابھی تک استعمال میں نہیں آئی، اس معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نوٹس لیا تھا اور اس کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا ۔

انکوائری کے دوران کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں