تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’پاکستان کے پاس اینٹی ملیریا ڈرگ وافر مقدار میں موجود ہے‘

اسلام آباد: نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا ہے کہ کرونا سے متعلق اینٹی ملیریا ڈرگ پر تحقیقات جاری ہیں، پاکستان کے پاس اینٹی ملیریا دوا وافر مقدار میں موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کا کہنا تھا کہ اینٹی ملیریادواؤں کی اتنی مقدار موجود ہے کہ اسے ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ڈریپ کی حتمی منظوری کے بعد اینٹی ملیریا ادویات کی ایکسپورٹ شروع کی جائےگی، کرونا سے متعلق اینٹی ملیریا ڈرگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے، ہمیں بھی مدد کرنا ہوگی،  شروع میں طبی حفاظتی سامان کی کمی کامسئلہ تھا جو کافی حد تک حل ہوچکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،آرمی چیف،چیف جسٹس اور قوم ہمارےساتھ کھڑی ہے، گزشتہ ہفتےاسٹاف کے ایک ممبر کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد دیگر ملازمین کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو منفی آیا۔

ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا تھا کہ چین کے شہر ووہان میں لوگوں نےلاک ڈاؤن پرعمل کیا اور وہ گھروں پر ہی رہے،  آج وہاں نظام زندگی لوٹ آئی اور شہر کو کھول دیا گیا، اسی طرح اٹلی کے عوام نے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہاں تباہی اور بربادی ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے حفاظتی طبی سامان براہ راست اسپتالوں کو فراہم کرے گی، براہ راست سامان دینےکی وجہ سےکچھ بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر امجد محمود کا کہنا تھا کہ این95 ماسک سب کے لیے نہیں بلکہ یہ ڈاکٹرز، آئی سی یو عملے اور کرونا مریضوں کے لیے ہے،  عوام صرف سرجیکل ماسک استعمال کریں یہ کافی ہے۔

Comments

- Advertisement -