منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ڈی جی پنجاب رینجرز کا ہڑپال، چارواہ سیکٹر کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باؤنڈری پر ہڑپال اور چارواہ سیکٹر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اظہر نوید حیات نے جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے چارواہ، ہڑپال اور چھپار سیکٹر کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی جنگی جنون کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دی گئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں