site
stats
سندھ

مذہبی منافرت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے اور اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کے لیے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے اکرام اور رینجرز کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں محرم الحرام میں کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام سے مشاورت کے بعد ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا جس کی ہر صورت میں عملدر آمد کو یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز محمد سعید کا کہنا تھا کہ کسی فرقے اور مسلک کی تضحیک کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو اشتعال انگیزی کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ باہمی رواداری اور عدم تشدد کے فروغ کے لیے علماء کرام اسلام کے پُرامن تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی کی ازخود حوصلہ شکنی کریں۔

اس موقع پر مخلتف مکاتب فکر کے علمائے اکرام کے وفد نے رینجرز کی قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈی جی رینجرز محمد سعید کی کاوشوں کی تعریف کی اور نیشنل ایکشن پلان اور ضابطہ اخلاق پرعملداری کی یقین دہانی کرائی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top