منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

ڈی جی رینجرز سندھ کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے اقلیتی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے جسے پائیدار اور مستحکم بنانے کے لیے مزید رابطوں کی ضرورت ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی جی رینجرز سندھ نے ہندو برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارک باد بھی دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات ڈی جی رینجرز سندھ نے امن و امان کے قیام میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہا اور ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر سندھ رینجرز کے انتطامات سے آگاہ کرتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ماحول کو سازگار قرار دیا۔

ہندو برادری کے وفد نے رینجرزکی کاوشوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کی تعریف کی اور برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوران ملاقات سیکیورٹی اداروں اور ہندو برادری کے درمیان باہمی تعاون اور روابط کو مستحکم کرنے کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں