The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی رینجرز سندھ کا امن کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا کی قر بانیوں کو خراج تحسین پیش

کراچی : ڈی جی رینجرز میجرجنرل افتخارحسن چوہدری نے امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا کی قر بانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کراچی میں قائم امن قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل افتخارحسن چوہدری نے سائٹ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ، اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے صدرعبدالہادی اورپیٹرن ان چیف زبیرموتی والا نے ان کا استقبال کیا۔

ڈی جی رینجرز نے ایسوسی ایشن کےممبران سےملاقات کی ، جس میں امن کےلیےقانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار، شہدا کی قر بانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکا کو سیکیورٹی کے لیے اقدامات سےآگاہ کیا۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں قائم امن لوگوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، ادارے امن وامان مزید بہتر بنانے اور پاکستانی سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انڈسٹریز کے ممبران نے قا نون نافذ کرنے والے اداروں کی خد مات کوسراہا ، جس پر ترجمان رینجرز نے کہا کہ بحالی امن کےاقدامات میں بھرپورتعاون کا یقین دلایاگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں