The news is by your side.

Advertisement

لوگوں کا باہر نکلنا اور بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنا خوش آئند ہے، ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے کہا ہے کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں لوگوں کی بڑی تعداد کا باہر نکلنا اور بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنا خوش آئند بات ہے۔

وہ پی ایس 114 میں چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 92 پولنگ اسٹیشن میں سے ایک پولنگ اسٹیشن پر بد نظمی کی اطلاع ملی ہے جس پر میں یہاں پہنچا ہوں اور حالات کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پولنگ اسٹیشن سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم کے پاس سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے جس پر تحقیقات کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا جب ایک فرد کو دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا ہے جس پر متعلقہ شخص کو تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے شفاف اور صاف انعقاد کے لیے رینجرز کو مینڈیٹ دیا گیا ہے جس کے لیے رینجرز کل رات سے الیکشن کمیشن کے عملے پولنگ اسٹیشن پر سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کی اور انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک رینجرز موجود رہے گی۔

 


کراچی: حلقہ پی ایس114، پولنگ جاری، کشیدگی 114اور ہنگامہ  آرائی 


خیال رہے چنیسر گوٹھ کے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کے پانچ پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا تھا اور ہاتھا پائی کے دوران کارکنان زخمی ہو ئے جب کہ رینجرز پر ہاتھ اُٹھانے کے جرم میں دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک شخص کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہو ئی۔

دوسری جانب تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر ان پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جب کہ پیپلز پارٹی کے امیداوار سعید غنی کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری فیملی کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی اور میرے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔

یاد رہے 2013 کے انتخابات میں پی ایس 114 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان اللہ مروت 34 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب پائے تھے جب کہ 30 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے ایم کیو ایم کے نمائندے رؤف صدیقی نے انتخابی نتائج کو چیلینج کیا جس پر الیکشن کمیشن ٹریبونل، سندھ ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے اس حلقے میں انتخاب کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں