بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

قائد اعظم کے افکار نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈی جی رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی نے تعلیمی، کھیل، شوبز اور سیاسی میدان میں بڑے نام پیدا کیے، حنیف محمد، انورمقصود، معین اختر، عبدالستار ایدھی اور رمضان چھیپا کراچی کی اصل پہچان ہیں.

ڈی جی رینجرز سندھ اے کے ڈی کی جانب سے یوم ولادت قائداعظم کی نسبت سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر کو اگر مزار قائد پر پروگرام کرتے تو شائد لوگوں کو اپنی عقیدت کا اظہار کرنے پر مشکل کا سامنا ہوتا.

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کوئی راجا مہاراجہ کے خاندان میں پیدا نہیں ہوئے تھے اور قائد اعظم کی زندگی سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے اپنے پیشے میں خود کو منوانے کے لیے محنت، ایمانداری اور نظم وضبط سے کام لینا چاہیے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قائداعظم انتہائی ایمان دار شخص تھے جنہوں نے کبھی ریاستی وسائل سے ایک چائے تک نہیں پی اور اسی ایمانداری کو ہمیں اپناتے ہوئے قائد کے قول محنت میں عظمت پرعمل کرنا چاہیے کیوں کہ اگر قائد کے اصول اپنائیں گے تو ملک کو کوئی خدشات نہیں رہیں گے.

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان اور کراچی ماضی کی مشکلات سے نمٹ کر اچھے مستقبل کی جانب گامزن ہیں، کراچی میں امن عوام، پولیس، اداروں اور وفاق کے باعث ہوا جس کی وجہ سے اب بھتہ، ٹارگٹ کلنگ، اور اغوا برائے تاوان کی واردات نہیں ہوتیں.

انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کو ساتھ دینا ہوگا جس کے لیے کبھی ماضی کی خونریزی کو مت بھولیں اور اپنی پہچان کوعقیدت سے اپنے دلوں میں رکھیں لیکن ملک اورکراچی کے لیے ایک قوم بن کرچلیں.

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں ایک سوچ ایسی بھی ہے جن کا گمان ہے کہ شاید پرانے گینگسٹر واپس آجائیں گے وہ موجودہ پُر امن حالات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جب کہ ایک سوچ ایسی ہے جو ماضی کے حالات سے فائدہ اٹھاتی تھی.

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ دوبارہ کوئی کراچی کا امن تباہ کرنے والے واپس نہیں آسکتے اور ہم ایسا نہیں ہونےدیں گے اور کراچی کے امن کو پائیدار بنائیں گے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں