تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

روشنیوں کے شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور وطن عزیز میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے, کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ رینجرز کوشاں ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی اسٹیڈیم گلشن اقبال میں گرین آسٹرو ٹرف کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جہاں ڈی جی رینجرز الیون اور کے ایچ اے کے مابین نمائشی میچ بھی ہوا جو ڈی جی رینجرز الیون نے جیت لیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کھیلوں کے فروغ میں رینجرز کے کردار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں جس کا کریڈٹ جہاں سندھ رینجرز کے جوانوں کو جاتا ہے وہیں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیکیورٹی ادارے کراچی کے بحال ہوتے امن کو استحکام اور دوام بخشنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور ان اقدامات کے باعث کراچی کے شہریوں نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔

قبل ازیں مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے گلشن اقبال میں گرین آسٹرو ٹرف بچھانے کی تقریب کا افتتاح کیا اور نمائشی میچ کے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور دونوں ٹیموں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -