اصلاح یافتہ لوگوں کو موقع دینا معاشرے کی ذمہ داری ہے، کور کمانڈر کراچی rangers
The news is by your side.

Advertisement

اصلاح یافتہ لوگوں کو موقع دینا معاشرے کی ذمہ داری ہے، کور کمانڈر کراچی

کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے سندھ رینجرز کے اصلاحی مرکز کا دورہ کیا اور فارغ التحصیل افراد میں اسناد تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا نے ڈی جی رینجرز سعید احمد کے پمراہ اصلاحی سینٹر کا دورہ کیا جہاں فارغ التحصیل افراد میں تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی تھی جس کے مہمان خصوصی کورکمانڈر کراچی تھے۔

ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کا استقبال کیا اور اصلاحی مرکز کے اغراضِ مقاصد اور اب تک کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ پڑھیں : رینجرز اصلاحی پروگرام کا آغاز

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ نے کہا کہ معاشرے میں اساتذہ اور والدین کا تعلیم وتربیت میں کلیدی کردار ہے جس میں والدین اور اساتذہ کو نوجوان نسل کو دہشت گردی کے عفریت سے بچانے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہیے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ نے کہا کہ نوجوانوں کی ذہن سازی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے نوجوان کسی سے متاثر ہوکردہشت گردی اور انتہا پسندی کی جانب راغب ہو گئے ایسے نوجوانوں کو دوبارہ سے معمول کی زندگی کی طرف لانا اور مثبت ذہن سازی کرنے پر اصلاحی مرکز تعریف کا مستحق ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید احمد نے کہا کہ ا صلاح یافتہ افراد کوموقع دینا معاشرے کی ذمہ داری ہے جس کے لیے سندھ رینجرز نے اصلاحی مرکز قائم کیا جہاں برین واش نوجوانوں کو دوبارہ معمولات زندگی کی جانب لایا جاتا ہے اور مثبت ذہن سازی کی جاتی ہے تاکہ نئی نسل مثبت رحجانات کی جانب راغب ہو۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں