The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا بھی خاتمہ کردیں گے، ڈی جی رینجرز

کراچی : ڈی جی رینجرز محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کرنے کے لیے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں جس کے بعد شہری پرسکون ماحول میں معمولاتِ زندگی ادا کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجررمیجرجنرل محمد سعید نے آج گلشن اقبال،بہادرآباد،پی آئی بی،گلستان جوہرکادورہ کیا اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جب کہ شہریوں سے بھی گفتگو کی جہاں شہریوں نے رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قیام امن میں کی گئی کاوشوں پر ڈی جی رینجرز کا شکریہ ادا کیا کا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے رینجرز افسران اورجوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شاہراہوں بالخصوص بینک کے اے ٹی ایمز، شاپنگ سینٹر اور پارکس کے باہر سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا گیا اور سیاست سے جبر و زبردستی ختم ہونے کے بعد عوام انتخابی عمل میں بے خوف حصہ لے رہے ہیں اور اب اسٹریٹ کرائم کا جڑ سے خاتمہ کر کے شہر کو مکمل طور پر محفوظ اورروشنی کا شہر بنادیا جائے گا۔

دوسری جانب رینجرز نے شرافی گوٹھ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈکیتوں کو گرفتارکر لیا دونوں ملزمان گاڑیوں میں سوارلوگوں سے لوٹ مارکر رہے تھے جب کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے رینجرز کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری پر رینجرز کے حق میں نعرے لگائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں