The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ڈی جی رینجرز کا مختلف بازاروں کا دورہ

کراچی : ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کی صورتحال سے مطمئن ہیں، عوام شاپنگ کریں، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں۔

میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس سے ملکر کام کر رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ امجد صابری اور اویس شاہ کیس آپریشن سبوتاژ کرنیکی کوشش ہے۔

ڈی جی رینجرز نے واضح کیا کہ کراچی میں مکمل امن تک آپریشن جاری رہیگا، ڈی جی رینجرزشاپنگ مال میں خریداری میں مصروف شہریوں میں گھل مل گئے جبکہ شہریوں نے ڈی جی رینجرز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں