تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

طلباء کی حفاظت کیلئے ابوظبی میں نیا قانون متعارف

ابو ظبی : طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اماراتی حکام نے نیاقانون متعارف کروادیا، جس کے تحت اسکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر 1ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارت کے دارالحکومت ابوظبی کے ٹریفک حکام نے کار اور موٹر سائیکل کے ڈرائیوروں کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد اسکول جانے والے کم عمر طالب علموں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ٹریفک حکام کی جانب سے لاگو کیے نئے قانون کے تحت اسکول بس کے رکتے ہی دیگر گاڑیوں کو اسکول بس سے پیچھے رکنا ہوگاورنہ بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی ریاستوں میں طلباء کے بس میں چڑھتے اور اترتے وقت اسکول بس کے اردگرد موجود ’اسٹاپ‘ کا سائن خودکار طریقے کھل جاتا ہے جو سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کےلیے رکنے کا اشارہ ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز حضرات کو اسکول بس سے کم از کم 5 میٹر کی دوری پر گاڑی روکنی ہوگی بصورت دیگر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ہزار درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس میں 10 بلیک پوائنٹ دیے جائیں گے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق اگر اسکول بس کے ڈرائیور نے بچوں کو بس میں چڑھاتے اور اتارتے وقت ’اسٹاپ‘ کا سائن نہ کھولا تو اسے 500 درہم جرمانے اور ڈرائیونگ لائسنس میں چھ بلیک پوئنٹ سامنا کرنے پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -