تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں‌ 33 لاکھ درہم برآمد

بیروت: لبنان سے تعلق رکھنے والی بھکارن لوگوں سے پیسے مانگتے مانگتے ارب پتی بن گئی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنانی خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 33 لاکھ درہم برآمد ہوئے جس کے بعد اُسے ملک کی امیر ترین بھکارن قرار دیا جارہا ہے۔

سرکاری حکام پر یہ بھید اُس وقت کُھلا جب جمال ٹرسٹ بینک نے امریکی حکام کے مطالبے پر کھاتے کی، بعد ازاں اُسے بند کیا گیا۔امریکی حکام نے رواں سال اگست میں الزام عائد کیا تھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ سے شدت پسند تنظیموں کو فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے۔

لبنان کے سینٹرل بینک کے گورنر ریاض سلامیہ نے خاتون کی رقم کو تحقیقات ہونے تک اپنے پاس بطور امانت رکھا ہوا ہے، جے ٹی بی بینک کے کسٹمرز کی رقم بالکل محفوظ ہے جس کی ضمانت بھی دی جاتی ہے۔

لبانی حکام کے مطابق خاتون کی شناخت وفا محمد اوود کے نام سے ہوئی جن کی بینک نے تصویر بھی شائع کی۔ خاتون کی تصویر اُس وقت لی گئی جب وہ اپنے دو چیک کیش کرانے آئیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے ایک چیک سے 18 اور دوسرے چیک سے 14 لاکھ درہم کی رقم نکالی جس کے بعد اُس کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ درہم باقی ہیں۔

تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون سیڈون کی رہائشی ہیں اور وہ سارا دن بیروت کے مختلف اسپتالوں کے باہر کھڑی ہوکر بھیک مانگتی ہیں۔ اسپتال میں کام کرنے والی نرس کے مطابق وفا کو وہ گزشتہ دس برس سے جاتی ہیں اور وہ داخلی دروازے کے باہر کھڑے ہوکر لوگوں سے پیسے مانگتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -