تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پڑوسی کو وائی فائی دینے پر شہری کو 21 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے وائی فائی کنکشن فروخت کرنے والے ایشائی باشندے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم ایشیائی باشندے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے کنکشن لیا اور پھر اسے اپنے پڑوسی کے ساتھ شیئر کیا۔

مذکورہ شخص کو گزشتہ برس دسمبر میں کمپنی کی شکایت پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا اور پھر اُسے عدالت میں پیش کیا گیا.

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایشیائی باشندے نے اپنی عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو وائی فائی کنکشن فروخت کیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایشیائی باشندے نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر جج نے اُس پر پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کمپنی کو عدالتی اخراجات بھی ادا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے علاوہ انٹرنیٹ فروخت کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے، جس کی کم سے کم سزا پانچ ہزار درہم جبکہ زیادہ سے زیادہ تین سال قید ہے۔

Comments

- Advertisement -