The news is by your side.

Advertisement

ڈی ایچ اےاسکینڈل : کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد : نیب نے ڈی ایچ اے اسکینڈل میں ملوث کامران کیانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نیب ذرائع کے مطابق کامران کیانی پر 16 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، کامران کیانی کو متعدد نوٹس بھجوائے گئے لیکن وہ تحقیقات کا حصہ نہیں بنے۔

نیب ذرائع کے مطابق کامران کیانی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بنک کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ ان کی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران کیانی ملک سے باہر ہیں، تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ نیب نے اربوں روپے کا فراڈ کے کیس میں میجر ریٹائرڈ کامران کیانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ امجد کیانی کو نوٹس جاری کئے تھے۔

ذرائع کےمطابق نیب نےڈی ایچ اے کو معاہدہ کے باوجود زمینیں فراہم نہ کرنے پرتحقیقات کیں، نیب راولپنڈی نے ڈی ایچ اے کی شکایت پر کروڑوں روپے کےفارم ہاؤسز فروخت کرنے پر بھی تحقیقات کی تھیں۔

ڈی ایچ اے کے ساتھ کمپنی میسرز الیزیم نےتین ہزارکینال زمین خرید کرترقیاتی کام کرنے کا معاہدہ کیاتھا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں