The news is by your side.

Advertisement

دھابیجی پولیس کی کارروائی، کراچی سے اغوا کی گئی 2 لڑکیاں بازیاب

ٹھٹھہ : دھایبجی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والی دو لڑکیاں بازیاب کراکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اغواکار بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ سے شہر قائد سے دو لڑکیوں کو اغوا کیا تھا، جنہیں پولیس نے بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ گئی تھی، جس کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، دونوں لڑکیوں کو دھابیجی پولیس نے بلاول نگر میں کارروائی کرکے بازیاب کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لی مارکیٹ میں عوام نے کم سن بچی کے قتل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل پی آئی بی میں پانچ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں