کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے باعث شہر قائد میں کل سے پانی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا ، کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 11 کے وی شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سالانہ مینٹیننس کا کام 23 جنوری کو انجام دیا جائے گا، شٹ ڈاؤن کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ اور تھرڈ فیز پمپ ہاؤس کے فیڈر بند رہیں گے۔
بجلی کی بندش صبح 10 بجے سے شام 6 بجکر 30 منٹ تک جاری رہے گی، جس سے شہر میں تقریباً ساڑھے 8 گھنٹے کے لیے اثر پڑے گا۔
بجلی کی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 60 ملین گیلن کمی متوقع ہے، جبکہ معمول کے مطابق یومیہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم عارضی کمی کے باوجود شہر کو تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
لیاری، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شٹ ڈاؤن کے دوران پانی کا استعمال محدود رکھیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


